116

چین عالمی معشیت کی قوتِ محرکہ ہے،پوتن

ماسکو(ورلڈپوائنٹ) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نےکہا ہےکہ اس بات کو تسلیم کرنا ہو گا کہ چین عالمی معشیت کی قوتِ محرکہ ہے۔ انوسٹمنٹ فورم کی کل رکنی کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ معاشی شرح نمو چین کے طے شدہ ہدف تک نہیں پہنچی،لیکن اس کے باوجود چین کی شرح نمو کافی نمایاں ہے۔روسی صدر کے مطابق روس ایشیا بحرالکاہل کے علاقے کو ترقی کے امکانات کے ساتھ ایک اہم منڈی سمجھتا ہے اور اس خطے کے ساتھ معاشی تعاون کو مضبوط کرنے کو بے حداہمیت دیتا ہے۔توانائی کے شعبے میں روس ایشیائی ممالک خاص طور پرچین ، جاپان اور بھارت کے لیے قدرتی گیس کی فراہمی کو تیزی سے آگے بڑھا رہا ہے ۔

خبر کو سوشل میڈیا پر شئیر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں