187

روسی صدر پوتن کی وزیراعظم عمران خان کو شنگھائی تعاون تنظیم سربراہ اجلاس میں شرکت کی دعوت

ماسکو( شاہد گھمن سے) روسی صدرپوتن کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو شنگھائی تعاون تنظیم سربراہ اجلاس میں شرکت کی دعوت ، وزیراعظم سربراہ اجلاس میں بذریعہ ویڈیولنک خطاب کریں گے۔

شنگھائی تعاون تنظیم سربراہ اجلاس10نومبرکوروس میں ہو گا، روسی صدرپیوٹن نے وزیراعظم عمران خان کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے

ذرائع کا کہنا ہے کہ روس اجلاس کی میزبانی اور پاکستان،چین سمیت رکن ممالک شرکت کریں گے، چینی صدرشی جن پنگ، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بھی اجلاس کا حصہ ہوں گے جبکہ وزیراعظم عمران خان سربراہ اجلاس میں بذریعہ ویڈیولنک خطاب کریں گے۔

ذرائع کے مطابق کورونا کی دوسری لہرکے باعث اجلاس ورچوئل انداز میں منعقد ہوگا، کورونا، افغان مسئلے سمیت اہم تنازعات اور دہشتگردی اجلاس کے اہم موضوعات ہوں گے جبکہ انسانی و منشیات سمگلنگ،منظم وسائبرجرائم پربھی گفتگوہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 4 مبصرممالک افغانستان، بیلاروس، ایران،منگولیا بھی شرکت کریں گے جبکہ تنظیم کے مذاکراتی شراکت دارممالک آرمینیا،آذربائیجان ، کمبوڈیا،نیپال،سری لنکا،ترکی کی بھی شرکت متوقع ہے۔

خبر کو سوشل میڈیا پر شئیر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں