118

روس میں اپنے 3 ساتھیوں کو گولی مارنے والے فوجی کو حراست میں لیا گیا

ماسکو(ورلڈ پوائنٹ) روس کے علاقے ورونش میں ملٹری ایر فیلڈ میں اپنے 3 ساتھیوں کو گولی مارنے والے فوجی کو حراست میں لیا گیا ہے بتایا گیا ہے کہ آج روس کے ایک فوجی نے ملٹری بیس میں فائرنگ کر کے اپنے تین ساتھیوں کو ہلاک کر دیا تھا

روسی فوج ویسٹرن ملٹری ڈسٹرکٹ کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ورونیش کے قریب ائیربیس میں پیش آیا جہاں ایک فوجی نے اپنے ہی ساتھیوں پر فائرنگ کردی۔

روسی حکام کے مطابق فائرنگ کے واقعہ میں دو افسران اور ایک کنٹریکٹ فوجی فوجی ہلاک ہواہے جب کہ فائرنگ کرنے والا فوجی فرار ہو گیا۔تھا ویسٹرن ملٹری ڈسٹرکٹ حکام کے مطابق پولیس اور فوج نے فائرنگ کرنے والے فوجی کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن کے دوران ورونش سے45 کلومیٹر کے فاصلے پرگرفتارکرلیا ہےفائرنگ کے واقعےمیں ایک فوجی زخمی بھی ہواہے جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ملزم کا نام مکاروف بتایا جارہا ہے جبکہ اس پرفوجداری مقدمہ درج کرکے تحقیقات کاآغازکردیا گیا ہے.

خبر کو سوشل میڈیا پر شئیر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں