161

ماسکو میں بیسٹ‌اوریجنل کے زیراہتمام مارشل آرٹ کھیلوں کا انعقاد

ماسکو(ورلڈ پوائنٹ) ماسکو کی روسی مارشل آرٹ اکیڈمی میں اس سال کے مارشل آرٹ کے آخری کھیلوں کا انعقاد ہوا۔ اس پروگرام کا اہتمام پاکستانی اسپورٹس کمپنی بیسٹ اوریجنل اور روسی کمپنی TVOI PUT نے ماسکو اسپورٹس فیڈریشن (ایم ایف ایس) کے ساتھ ملکر کیا۔ اس میں روس کے مختلف علاقوں سے آنے والے کھلاڑیوں کی علاوہ CIS ممالک ازبکستان، قزاقستان۔ کرغیزستان اور آزربایجانی کے کھلاڑیوں نے شرکت کی اور بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔

اس پروگرام میں پاکستان اوورسیز کمیونٹی روس کے صدر ڈاکٹر زاہد علی خان نے خصوصی طورپر شرکت کی جبکہ بیسٹ اوریجنل کے ڈائریکٹر مقصود بٹ نے اس موقع پر اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ روس میں سپورٹس کے میدان میں پاکستانی مصنوعات کو متعارف کروانے میں اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے.

جیتنے والوں کو قیمتی انعامات اور تحفوں سے نوازا گیا۔یاد رہے کہ اس سے پہلے نومبر کے مہینہ میں پاکستان کمپنی Best Originall نے روسی شہر ریبنسک میں کھیلوں کی مقابلے کرائے تھے۔

خبر کو سوشل میڈیا پر شئیر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں