167

سینٹ پیٹرزبرگ: تربیتی طیارہ گرکرتباہ 3افراد ہلاک ہوگئے

ماسکو(شاہد گھمن سے) سینٹ پیٹرزبرگ ریجن کے علاقے میں ایک تربیتی پائپر لائٹ طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہیں. یہ واقعہ ضلع لومونوسوف کے گائوں گوستی لٹسی میں پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق چیروکی پائپر پی اے28طیارہ اپنی تربیتی پرواز کے دوران ایک دوسرے طیارے سیسنا 150کے ساتھ ٹکرا تے ہی زمین پر گرکر تباہ ہوگیا جبکہ دوسرے طیارے کو معمولی نقصان پہنچا اور پائلٹ نے طیارہ بحفاظت زمین پر اتارلیا۔

روسی ایمرجنسی ذرائع کے مطابق تباہ ہونے والے طیارے میں دومرد اور ایک عورت سوار تھے جو موقع پر ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ سیسنا 150طیارے کے پائلٹ کو زخمی حالت میں ہسپتال داخل کروادیا گیا ہے
واقعہ کے بعد شمال مغربی ٹرانسپورٹ پراسیکیوٹر کی ٹیم نے تحقیقات کا آغازکردیا دہے۔

خبر کو سوشل میڈیا پر شئیر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں