124

روس نے کوروناوائرس کی وجہ سے ای ویزہ سسٹم عارضی طورپر معطل کردیا

ماسکو(شاہد گھمن سے )روس کے محکمہ ٹورازم نے کورونا وائرس وبائی امراض کی وجہ سے الیکٹرانک ویزا سسٹم غیرمعینہ مدت تک معطل کردیا ہے۔

توقع کی جارہی تھی کہ جنوری 2021سے یورپی یونین کے رکن ممالک ، چین اور ہندوستان سمیت 52 ممالک کے شہری ای ویزا سے فائدہ اٹھاسکیں گے۔کوویڈ19پھیلنے کی پہلی لہرکے دوران بین الاقوامی پروازوں پر پابندی عائد ہونے کے بعد زیادہ تر غیر ملکی ابھی بھی روس میں داخل ہونے سے قاصر ہیں۔

فیڈرل ٹورزم ایجنسی کی ویب سائٹ کے ای ویزا سیکشن پر ایک نوٹس جاری کیاگیا ہے کہ روس نے ریاست کی سلامتی کو یقینی بنانے اور کوویڈ 19 کے پھیلا ئوکو روکنے کے لئے ای ویزا جاری کرنا عارضی طور پر معطل کردیا ہے۔نوٹس میں مزید کہا گیا ہے اگر حالات بدلے تو حکومتی فیصلے کیے جائیں گے۔ جبکہ ای ویزا رکھنے والے معطلی ختم ہوتے ہی سیاحت ، کاروبار اور دیگر ذاتی وجوہات کی بنا پر روس میں داخل ہوسکیں گے۔

روسی وزارت خارجہ کی ویب سائیٹ پر بھی ای ویزہ کی معطلی کا نوٹس لگا دیا گیا ہے جس پر لکھا ہوا ہے کہ
ریاستی سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے ،عوامی صحت کی حفاظت اور روسی فیڈریشن میں نوول کوروناوائرس بیماری (کویڈ ۔19) کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ، روسی فیڈریشن کی جانب سے الیکٹرانک ویزا کا اجرا معطل کردیا گیا ہے۔

روسی محکمہ سیاحت کے مطابق کوروناوائرس کے دوران 7بلین ڈالرکے نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

خبر کو سوشل میڈیا پر شئیر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں