210

سفارت خانہ پاکستان ماسکو کے زیراہتمام کھلی کچہری میں سفیرمحترم شفقت علی خان نے پاکستانیوں کے مسائل سنے

ماسکو(ورلڈ پوائنٹ) روس دارلحکومت ماسکو میں پاکستانی سفارت خانہ کے زیر اہتمام ایک آن لائن کھلی کچہری کا اہتمام کیا گیاسفیر پاکستان شفقت علی خان نے براہ راست پاکستانیوں کی شکایات سنیں اور ان کے حل کا یقین دلایا اس موقع پر قونصلر عامرپرویز بھی ان کے ہمراہ تھے.

سفارت خانہ آن لائن کھلی کچہری میں بیشترپاکستانیوں نے روس میں مقیم پاکستانی ایجنٹوں کے خلاف شکایات درج کروائیں اور بتایا کہ کس طرح یہ ایجنٹ سادہ لوح پاکستانیوں اور پاکستانی طلباکو مختلف طریقوں سے لوٹ رہے ہیں جس پر سفیر پاکستان نے ان شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے سفارت خانہ پاکستان ماسکو کی جانب سے ان کے خلاف ٹھوس اقدامات کرنے کا یقین دلایا.

سینٹ پیٹرز برگ سے ڈاکٹر غفران نے سفیر پاکستان شفقت علی خان کو پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے سینٹ پیٹرزبرگ کے دورہ کی دعوت دی جس پر انہوں نے بہت جلد سینٹ پیٹرزگ میں مقیم پاکستانیوں کو براہ راست ملنے کاوعدہ کیا.

ماسکو سے ڈاکٹر اشفاق رضوی، بریانسک سے ہونہار پاکستانی طالب علم طارق صدیق اور ماسکو سےپاکستانی صحافی شاہد گھمن نے سفارت خانہ کی جانب سے پاکستانیوں کیلئے اس احسن اقدام کی تعریف کرتے ہوئے سفیرپاکستان شفقت علی خان اور سفارتی عملہ کو مبارکبادکی اس موقع پر انہوں نے کورونا وبا کے دوران سفارت خانہ کی جانب سے روس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی مالی معاونت کے ساتھ ساتھ قونصلر سیکشن کی جانب سے پاکستانیوں کے ساتھ ہرلمحہ رابطے میں رہنے کے اقدامات کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا.جس پر سفیر پاکستان نے ان کا شکریہ اداکیا

پاکستانی کمیونٹی نے سفیرپاکستان سے اپیل کی ہے کہ وہ کھلی کچہری کے اس سلسلے کوآگے بڑھائیں اور ہر ماہ اس طرح کا کی ایک آن لائن کھلی کچہری کا انعقادکیا جائے تاکہ براہ راست پاکستانیوں کے مسائل سنے جائیں اور ان کے حل میں مدد ملے.

خبر کو سوشل میڈیا پر شئیر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں