154

سفارتخانہ پاکستان ماسکو میں یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا

ماسکو(شاہدگھمن سے) روس کے دارالحکومت ماسکو میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے سفارتخانہ پاکستان میں تقریب کا اہتمام کیا گیا. جس میں کوروناوائرس کے پیش نظر پاکستانی کمیونٹی کی محدود تعداد جس میں ڈاکٹر جمعہ خان مری، ملک شہباز، بابرالاسلام، خورشید رضوی، زاہد چوہدری، ڈاکٹر مجاہد مرزا، کاشف خان، سلمان رضوی، یاسرملک سمیت دیگر اہم شخصیات کے علاوہ پاکستانی سفارتی عملہ نے شرکت کی. تقریب کا آٍغازتلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفیرپاکستان شفقت علی خان نے کہا کہ آج پوری دنیا کے لوگ، پاکستانی و بشمول آزادجموں کشمیرمقبوضہ کشمیر کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ بھارت نے اب تک کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ کھڑے کردیئے ہیں اور خطے کے امن کو تباہ و بربادکرکے رکھ دیا ہے

انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑاہے اور اس پر ہونے والے بھارتی مظالم کے خلاف دنیاکے ہر پلیٹ فارم پرآواز اٹھاتا رہے گے

شفقت علی خان نے کہا کہ اقوام متحدہ کوکشمیریوں کے حقوق دلوانے اور اس مسئلے کے فوری حل کیلئے اپنی قراردادوں کے مطابق عمل کروانا چاہیئے.

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی کمیونٹی کے رہنما ڈاکٹر مجاہد مرزا نے کہا کہ بھارت کا چہرہ دنیا کے سامنے عیاں ہوگیا ہے اور پوری دنیا کی کمیونٹی ، انسانی حقوق کی تنظیمیں، بین الاقوامی میڈیامقبوضہ کشمیر میں ہونے والے بھارتی ظلم وستم کے خلاف آواز بلند کررہے ہیں

تقریب کی میزبانی کے فرائض سفارتخانہ پاکستان میں تعینات تھرڈ سیکرٹری سیدہ وردا نے سرانجام دئیے۔

تقریب کے شرکاکو کشمیریوں پر ہونے والے بھارتی ظلم وستم اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے خصوصی پیغام پر مشتمل ڈاکومنٹری فلم بھی پردکھائی گئی۔

خبر کو سوشل میڈیا پر شئیر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں