175

سفارت خانہ پاکستان منسک میں یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب

منسک(شاہد گھمن سے)دنیا بھر کی طرح بیلاروس کے دارالحکومت منسک میں بھی یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے سفارتخانہ پاکستان میں تقریب کا اہتمام کیا گیا. جس میں پاکستانی کمیونٹی بیلاروس کے صدر ڈاکٹر سہیل، ممتاز پاکستانی بزنس مین چوہدری شاہد گجر، پاکستان اوورسیز کمیونٹی بیلاروس کے صدر زمد خان، طلباء اور بیلاروس کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی. تقریب کا آٍغازتلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفیرپاکستان سجاد حیدر خان نے کہا کہ آج پوری دنیا کے لوگ، پاکستانی و بشمول آزادجموں کشمیرمقبوضہ کشمیر کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ بھارت نے دو برس پہلے 5 اگست سے اب تک کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ کھڑے کردیئے ہیں اور خطے کے امن کو تباہ و بربادکرکے رکھ دیا ہے پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑاہے اور اس پر ہونے والے بھارتی مظالم کے خلاف دنیاکے ہر پلیٹ فارم پرآواز اٹھاتا رہے گے انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کوکشمیریوں کے حقوق دلوانے اور اس مسئلے کے فوری حل کیلئے اپنی قراردادوں کے مطابق عمل کروانا چاہیئے.

انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے 80لاکھ کشمیری آبادی کے اس خطے کو جیل میں تبدیل کردیا ہے اور وہاں پر 9لاکھ سے زائد مسلحہ فوجی دستے مسلط کررکھے ہیں بھارت کا چہرہ دنیا کے سامنے عیاں ہوگیا ہے اور پوری دنیا کی کمیونٹی ، انسانی حقوق کی تنظیمیں، بین الاقوامی میڈیامقبوضہ کشمیر میں ہونے والے بھارتی ظلم وستم کے خلاف آواز بلند کررہے ہیں ۔
سفیر پاکستان سجاد حیدر خان نے کشمیر کی ڈاکومنٹری ویڈیو کے ذریعے بھی کشمیر کے جغرافیائی پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔

خبر کو سوشل میڈیا پر شئیر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں