سینٹ پیڑزبرگ(ورلڈ پوائنٹ) دنیا بھر کی طرح کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کے لئے پاکستان کمیونٹی (زملیا چستوا پاکستان) نے ایک تقریب کا اہتمام کیا جس میں ڈاکٹر فاروق خان ہوتی، آصف صدیقی، ڈاکٹرغفران، شاہد کامران، انعام شاہ، کاشف ملک، عتیق الرحمان، عدنان فیروز نے شرکت کی اور یوم یکجہتی کشمیر ملی جوش و جذبہ کے ساتھ منایا
اس موقع پر مقررين نے کشمير کے مسئلے کا واحد حل اقوام متحده کى قراردادوں کى روشنى ميى قرار ديا ـ تقريب کے اختتام پر مملکت خدا داد اسلامى جمہوريہ پاکستان کى ترقى اور خوشحالى کے لئے دعاکی گئی