266

پاکستان کمیونٹی روس کی جانب سے ماسکو میں 92 نیوز کی چھٹی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا

ماسکو (شاہد گھمن سے) پاکستان کمیونٹی روس کے صدر ملک شہباز کی جانب سے ماسکو میں 92 نیوز کی چھٹی سالگرہ کا اہتمام کیا گیا جس میں سفارتخانہ پاکستان ماسکو کے ٹریڈ منسٹر ناصر حامد، قونصلر عامرپرویز، اوورسیز پاکستان بلوچ یونٹی کے رہنما چوہدری زاہد خورشید اور دیگر اہم شخصیات نے خصوصی شرکت کی.

مہمانان گرامی نے 92 نیوز کے مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرنے کے ساتھ ساتھ اس کی معیاری رپورٹنگ، بے لاگ تبصروں اور قومی اہمیت کے معاملات میں حب الوطنی کے جذبہ سے سرشار پالیسیوں کی دل کھول کر تعریف کی۔ جبکہ نمائندہ 92 نیوز روس شاہد گھمن کی مثبت رپورٹنگ کوبھی بے حد سراہا.

سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کمیونٹی روس کے صدر ملک شہباز نے 92 نیوز کی انتظامیہ اور ٹیم کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ 92 نیوز نے بے باک صحافت کی روشن مثال قائم کی ہے، جو قابل ستائش ہے۔انہوں نے کہا کہ 92 نیوز نے پاکستان روس کے درمیان تعلقات میں بہتری کیلئے اہم کردار اداکیا ہے امید کرتے ہیں کہ 92 نیوز اسی طرح اپنی روایت کو برقراررکھے گا.

سفارتخانہ پاکستان ماسکو کے ٹریڈ منسٹر ناصر حامد نے 92 نیوز کی چٹھی سالگرہ کی مبارکباددیتے ہوئے چینل کی کامیابی و کامرانی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ 92 نیوز دنیا بھرمیں بسنے والے پاکستانیوں کی آواز بن چکا ہے جبکہ 92 نیوز نے پاکستان اور روس کے تعقات میں بہتری کیلئے بھی 92 نیوز کا کردار قابل ستائش ہے انہوں نے کہا کہ 92 نیوز نے ٹریڈ ونگ کے زیر اہتمام روس میں ہونے والے تمام ایونٹس کی بھرپورکوریج کی ہے

اوورسیز پاکستان بلوچ یونٹی کے رہنما چوہدری زاہد خورشید نے کہا کہ ان چھ سالوں میں 92 نیوز نے عمدہ صحافت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنا مقام بنایا ہے انہوں نے کہا کہ 92 نیوز نے روس میں بسنے والے پاکستانیوں کی آواز کو ہمیشہ بلند کیا ہے جس طرح 92 نیوز روس اور پاکستان کے باہمی تعلقات میں اپنا مثبت کردار اداکررہا ہے میں اسے خراج تحسین پیش کرتا ہوں.

پاکستان کمیونٹی روس کے صدر ملک شہباز، سفارتخانہ پاکستان ماسکو کے ٹریڈ منسٹر ناصر حامد، قونصلر عامرپرویز، نمائندہ 92 نیوز شاہد گھمن ، چوہدری زاہد خورشید ، کاشف خان، محمد اشرف اور تنویر علی نے 92 نیوز کی چھٹی سالگرہ کا کیک کاٹا.

اس موقع پر محمد اشرف، تنویر علی اور کاشف خان نے 92 نیوز کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی.

خبر کو سوشل میڈیا پر شئیر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں