100

روس کی یورپی یونین سے تعلقات منقطع کرنے کی دھمکی

ماسکو(ورلڈ پوائنٹ) روس نے دھمکی دی ہے ک اگر صدر ولادیمیر پوتن پر سفری پابندی عائد کی گئی تو یورپی یونین کے ساتھ تعلقات منقطع کردیں گے۔ 

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ اگر تکلیف دہ اقتصادی اور سفری پابندیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو جواب میں ہم بھی یورپی یونین کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے کے لیے تیار ہیں۔

روسی وزیر خارجہ نے یہ بیان یورپی سفارتکاروں کے اس بیان کے ردعمل میں دیا ہے جس میں نے یورپی یونین کی جانب سے رواں ماہ کے آخر میں روسی صدر ولادیمیر پوتن اور ان کے اتحادیوں پر سفری پابندیاں عائد کرنے اور اثاثے منجمد کرنے کا عندیہ دیا گیا تھا جب کہ یہی عندیہ فرانس اور جرمنی بھی دے چکے ہیں۔

روس اور یورپی یونین کے درمیان تلخی کا آغاز اپوزیشن رہنما الیکسی ناوالنی کی گرفتاری اور جیل بھیجنے کے معاملے پر ہوا تھا جب کہ اس میں شدت روس کی جانب سے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ اور جرمن سمیت دو یورپی ممالک کے سفارت کاروں کو ملک بدر کرنے پر آئی تھی.

خبر کو سوشل میڈیا پر شئیر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں