149

بیلاروس میں جاری عالمی کتاب میلہ میں پاکستان کی شرکت

منسک (ورلڈ پوائنٹ) بیلاروس کے دارالحکومت منسک میں 28 ویں بین الاقوامی کتاب میلے میں پاکستان،چین آذربائیجان ، روس، تاجکستان، بیلاروس ، وینزویلا ، جرمنی ، ایران ، قازقستان سمیت 20 ممالک کے 250 سے زیادہ نمائش کنندگان نے اس نمائش میں حصہ لیا۔

سفارت خانہ پاکستان منسک کی جانب سے عالمی نمائش میں پاکستانی کتابوں کا سٹال لگانے کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستان کی ثقافتی، ادبی، سیاسی اور دیگر اہم معلوماتی کتابیں رکھی گئیں۔

سفیرپاکستان سجاد حیدر خان نے اس نمائش کا خصوصی دورہ کیا اور پاکستانی سٹال پر بیلاروس کی مختلف اہم شخصیات سے ملاقات بھی کی۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ یہ ایک اچھا موقع ہے کہ اس عالمی کتاب میلہ کے زریعے ہمیں بیلاروس میں پاکستانی ادب اور ثقافت کو روشناس کرانے کا موقع ملاہے۔

خبر کو سوشل میڈیا پر شئیر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں