101

وزیراعظم کا فیفا ورلڈ کپ اسٹیڈیم 974 کا دورہ

دوحہ: وزیراعظم شہباز شریف نے فیفا ورلڈ کپ 2022 ’اسٹیڈیم 974‘ کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانیوں کو اس حقیقت پر فخر ہے کہ فٹ بال، “الریحلہ”، جو کہ فیفا ورلڈ کپ قطر 2022 کا آفیشل میچ بال پاکستان میں بنایا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے آج قطر کے شہر دوحہ میں فیفا ورلڈ کپ “سٹیڈیم 974″ کا دورہ کیا۔ اسٹیڈیم پہنچنے پر وزیراعظم کو اسٹیڈیم کا گائیڈڈ دورہ کروایا گیا اور انہیں فیفا ورلڈ کپ 2022 کی میزبانی کے لیے قطر کی حکومت کی جانب سے کی گئی وسیع تیاریوں کے بارے میں بتایا گیا۔

وزیراعظم نے دنیا کے سب سے بڑے کھیلوں کے ایونٹ کے لیے جدید ترین سہولیات کے قیام میں قطر کی کوششوں کو سراہا، انہوں نے فٹ بال اسٹیڈیم کی شان و شوکت اور اس سے منسلک سہولیات کی تعریف کی، جس میں قطری ثقافت اور شناخت کی عکاسی کی گئی ہے .

وزیر اعظم نے قطر کے عوام اور قیادت کو میگا ایونٹ کے انعقاد میں شاندار کامیابی کی خواہش کا اظہار کیا ۔وزیر اعظم نے ورلڈ کپ سے متعلق بنیادی ڈھانچے کی تعمیر میں پاکستانی افرادی قوت کے اہم کردار کو سراہا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستانیوں کو اس حقیقت پر فخر ہے کہ فٹ بال، “الریحلہ”، فیفا ورلڈ کپ قطر 2022 کا آفیشل میچ بال پاکستان میں بنایا گیا ہے.

خبر کو سوشل میڈیا پر شئیر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں