100

ایشیا کپ 2022: افغانستان کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

دبئی: ایشیا کپ کے افتتاحی میچ میں افغانستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

دبئی کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ایشیا کپ 2022 کے پہلے میچ میں افغانستان اور سری لنکا کی ٹیمیں مدمقابل ہیں۔

واضح رہے کہ ایونٹ میں چھ ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ اے میں پاکستان، بھارت اور ہانگ کانگ جبکہ گروپ بی میں سری لنکا، افغانستان اور بنگلا دیش کی ٹیمیں شامل ہیں۔
پاکستان ایونٹ کا پہلا میچ کل بھارت کے خلاف کھیلے گا۔

خبر کو سوشل میڈیا پر شئیر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں