119

روس میں مقیم پاکستانی سفارتخانہ پاکستان ماسکو میں سیلاب زدگان کیلئے نقدعطیات جمع کروا سکتے ہیں

ماسکو(ورلڈ پوائنٹ ) پاکستان کے مختلف علاقوں میں تباہ کن سیلاب کی وجہ سے وزیر اعظم پاکستان کے خصوصی ریلیف فنڈ میں آج ماسکو میں پاکستانی سفارتخانے میں آج ریلیف کی رقم جمع کروانے کا عمل ہونا شروع ہوگیا ہے۔

آج سفارت خانے میں پاکستان کے سفیر شفقت علی خان کو پاکستان کمیونٹی روس کے صدر ملک شہباز ، چئیرمین اوورسیز بلوچ یونٹی ڈاکٹر جمعہ خان مری اور نائب صدر پاکستان بزنس کونسل رشیا ملک یاسر نے اپنی جانب سے اس سلسلے میں نقد رقم کے عطیات پیش کئے ۔

وہ تمام لوگ جو سیلاب کی وجہ سے متاثر ہونے والے اپنے بھائیوں اور بہنوں کو نقد رقم عطیہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، وہ سفارت خانہ پاکستان ماسکو کے قونصلرعامر پرویز صاحب سے ٹیلی فون نمبر 74952326191+ پررابطہ کرسکتےہیں اور سفیر پاکستان سے مل کرخود عطیات جمع کروا سکتے ہیں.

خبر کو سوشل میڈیا پر شئیر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں