15

پنجگور میں شرپسندوں کی فائرنگ سے 3 ایف سی اہلکار شہید، 3 زخمی


سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری نے علاقے کا محاصرہ کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ فوٹو: آئی این پی/فائل
پنجگور: شنگر میں شرپسندوں کی فائرنگ سے 3 ایف سی اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوئے جب کہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجگور کے علاقے شنگر میں شرپسند عناصر کی جانب سے فرنٹیر کور کے اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 3 اہلکار شہید اور 3 زخمی ہو گئے، حملے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
فائرنگ کے بعد شرپسند فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تاہم سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری نے علاقے کا محاصرہ کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے پنجگور میں سیکیورٹی اہلکاروں پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں