18

روہنگیا مسلما نوں کے قتل عام پرعا لمی بے حسی قا بل مذ مت ہے’عارف جاوید،پروفیسر اکرم ورک،میاں ثاقب غفور

گوجرانوالہ(ورلڈ پوائنٹ )برما میں مسلمانوں کی نسل کشی اور ظلم و بربریت کے خلاف میلاد کمیٹی واپڈا ٹائون اور المصطفیٰ ریسرچ سنٹر کے زیر اہتمام ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت مولانا عارف جاوید ،پروفیسرمحمد اکرم ورک میاں ثاقب غفوراورمفتی محمد رمضان اویسی نے کی ریلی میں واپڈاس ٹائون کے رہائشیوں نے کثیرتعداد نے شرکت کی ، ریلی کے اختتام پر مولانا عارف جاوید نے خطاب کرتے ہوئے کہا برما میں مسلمانوں کو گاجر مولی کی طرح کاٹا جارہا ہے روہنگیا بر ما کے مظلو م مسلما نو ں کے قتل عام پر اقوام متحد عالمی دنیا با لخصوص مسلم مما لک کی خا مو شی معنی خیز ہے ایک ہفتے میں 500سے زائد مسلما نو ں کی ہلا کت انتہا ئی افسو سنا ک اور قا بل مذ مت ہے، پروفیسر اکرم ورک نے کہا کہ روہنگیا کے مسلما نو ں کا کو ئی پر سا ن حا ل نہیں بر ما کی حکو مت نے انسا نی حقو ق کی خلا ف ورزیوں کی تمام حد یں عبو ر کر لی ہیں۔میاں ثاقب غفور نے اپنے خطاب میں کہا کہ روہنگیا مسلما نوں کے قتل عام پرعا لمی بے حسی قا بل مذ مت ہے برما کے صو بے اراکا ن میں اکثر یت مسلم کی جن کے مو با ئل فو ن تک استعما ل کر نے پر فو جی حکو مت کی جا نب سے پا بند ی ہے 3جو ن بر ما کے دارلحکو مت رنگو ن میں 11مسلما نو ں کو بس سے اتا ر کر بر می فو ج اور بد ھ مت کے پیر وکا ر نے شہید کیا مسلم اکثریت رکھنے والے صو بہ اراکا ن میںا حتجاجی تحریک شر وع ہو ئی مگر اس تحریک کے پہلے مظا ہر ے پر ہی بر می فو ج نے بے دریغ فا ئر نگ کر کے ہز اروں مسلم مظا ہرین کو شہید اور زخمی کیا ۔20ہز ار مسلما ن 3جو ن سے اب تک شہید کئے جا چکے ہیں 500بستیا ں جلا کر خا ک کر دی گئیں ۔آخرمیں مفتی محمدرمضان اویسی نے روہنگیا مسلمانوں کے لئے دعا کروائی۔

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں