79

برما میں مسلمانوں کی نسل کشی کے خلاف یورپین پارلیمنٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

برسلز (ورلڈ پوائنٹ) برما میں مسلمانوں پر جاری ظلم و ستم اور ان کی نسل کشی پر عالمی طاقتوں کی مجرمانہ خاموشی کے خلاف یورپین پارلیمنٹ کے سامنے ایک عظیم الشان احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا گیا . جس میں مظاہرین کی کثیر تعداد نے شرکت کی . معروف مذہبی سکالر علامہ پیر سید حسنات احمد بخاری نے پاکستانی کمیونٹی کے دیگر عمائدین کے ساتھ اس احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی . انہوں نے کہا کہ ہم برما کے مسلمانوں کے حقوق کے لیے اور ان پر ظلم و تشدد اور ان کی نسل کشی کے خلاف ہر سطح پر آواز اٹھائیں گے . علامہ صاحب نے اقوام متحدہ ، یورپین یونین ، او آئی سی اور اکثر مسلم ممالک کی حکومتوں کی بے حسی پر افسوس کا اظہار کیا . انہوں نے مطالبہ کیا کہ عالمی طاقتیں اور انسانی حقوق کی تنظیمات برما میں جاری مسلمانوں کی نسل کشی ختم کرانے میں اپنا کردار ادا کریں .

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں