14

یونان میں امیگرنٹس حراستی کیمپ میں زیادتی کیخلاف800 پاکستانیوں کی بھوک ہڑتال

ایتھنز(ورلڈ پوائنٹ)یونان میں کو رنتھوس کیمپ میں پاکستانیوں کے ساتھ ظلم کی انتہاء کر دی اور اپنے خلاف ہونیوالی زیادتی کیخلاف800 پاکستانیوں نے بھوک ہڑتال شروع کردی ہے ۔ بھوک ہڑتالی پاکستانیوں کا موقف ہے کہ انہیں کیمپ میں نہ کھانا اچھا ملتا ہے اور نہ ہی بیمار امیگرنٹس کو علاج معالجے کیلئے ادویات کی فراہمی کی کوئی سہولت ہے۔مظاہرین نے بتایا کہ کیمپ میں اکثر امیگرنٹس کو سزا پوری ہونے کہ باوجود بھی نہیں چھوڑ اجاتا ہے اور اس ظلم وزیادتی کیخلاف 800 پاکستانی امیگرنٹس نے اپنے جائز حقوق کے لئےبھوک ہڑتال کر دی ہے۔بھوک ہڑتالی پاکستانی امیگرنٹس کا مطالبہ ہے یونان میں پاکستانی کمیونٹی کی لیڈر شپ کے دعویٰ داد ہمارے خلاف ہونیوالی زیادتیوں کا نوٹس لیں اور یونانی حکام پر دباؤ ڈالیں کہ وہ ہمارے جائز حقو ق ہمیں دیں ۔

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں