11

سٹار گروپ آف کمپنیز بارسلونا کے زیر اہتمام گلوکار مسرت عباس کے ساتھ ایک شام

بارسلونا(ورلڈ پوائنٹ)’’سٹار گروپ آف کمپنیز بارسلونا‘‘کے تعاون سے محفل موسیقی اسکائی ویز ریسٹورنٹ سانت آدریا میں منعقد ہوئی۔جس میں بھارت میں ہونیوالے پروگرام ’’سارے ،گاما،پا‘‘سے شہرت پانیوالے معروف گلوکار مسرت عباس نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ تقریب کے میزبان’’سٹار گروپ آف کمپنیز بارسلونا‘‘کے ڈائریکٹر چوہدری امتیاز آف لوراں ،معروف کاروباری شخصیت چوہدری سلیم لنگڑیال اورمعروف سماجی اور سیاسی شخصیت چوہدری کلیم الدین وڑائچ تھے۔ محفل موسیقی کے مہمان خصوصی ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت چوہدری اختر علی چھوکر کلاں ،چوہدری مسرت آف چھوکرکلاں ،چوہدری کلیم الدین وڑائچ ،چوہدری امتیاز آف لوراں ہو نگے۔اس موقع پرشرکاء نوجوان گلوکار مسرت عباس کی موسیقی سے بہت محظوظ ہوئے۔تقریب میں مقامی فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا جن میں بھارت سے تعلق رکھنے والی بھشالی،سعید حیدری،انکے صاحبزادے شامل تھے۔ چوہدری امتیاز آف لوراں نے حضرت میاں محمد بخش کاکلام بھی سنایا ۔گلوکار مسرت عباس کی گائیکی سے متعلق سنیئر صحافی ظفراقبال حسن نے اظہار خیال کیا۔اس موقع پرفرانس سے آئے ہوئے سٹیج آرٹسٹ ارشادنے اپنی کامیڈی سے حاضرین کو محظوظ کیا۔آخر میں تقریب کے شرکاء کوعشائیہ بھی دیا گیا۔

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں