96

ڈی سی کا دورہ سول ہسپتال پسرور ،ناقص صفائی پر سرزنش

گندگی ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی اور ذمہ دار وں کا محاسبہ کیا جائے گا،طاہر وٹو
سیالکوٹ(ورلڈ پوائنٹ نیوز)ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نے سول ہسپتال پسرور کا دورہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر نے صفائی ستھرائی کی ناقص صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور اس سلسلہ میں ہسپتال انتظامیہ کی سرزنش کرتے ہوئے فوری اصلاح احوال کی ہدایت کی ۔ ڈی سی نے کہاکہ ہسپتال میں گندگی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور اس سلسلہ میں ذمہ دار وں کا محاسبہ کیا جائے گا۔ ڈی سی نے او پی ڈی اور مختلف وارڈ زمیں علاج کی غرض سے آئے ہوئے شہریوں سے ملاقات کی اور ہسپتال میں ملنے والی طبی سہولیات کے بارے میں استفسار کیا۔

انہوں نے کہاکہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈکس سٹاف ڈیوٹی پر موجود رہے اور مریضوں کو بہترین طبی سہولیات بلا امتیاز فراہم کی جائیں ۔ اس موقع پر اے ڈی سی ریونیو محمد اصغر علی جوئیہ بھی ان کے ہمراہ تھے ۔

خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں