141

سرفراز تارڑپی پی 52سے احمد چٹھہ کے حق میں دستبردار

گوجرانوالہ (ورلڈ پوائنٹ نیوز)سنی اتحاد کونسل کے ڈویژنل صدر الحاج سرفرازاحمد تارڑ حلقہ پی پی 52سے تحریک انصاف کے امیدوار چوہدری محمد احمد چٹھہ کے حق میں دستبردار ہو گئے ،انہوں نے سابق سپیکر قومی اسمبلی چوہدری حامد ناصر چٹھہ کی موجودگی میں علماء کرام اور ساتھیوں سمیت بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ محمد احمد چٹھہ کو بھاری اکژیت سے کامیاب کروائیں گے ۔

اس موقع پر پیرسید فراست علی ،محمد اکبر نقشبندی،محمد یوسف شاہ ، محمد نعمان صدیقی ، محمد منشا ء قادری اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔حامد ناصر چٹھہ نے کہا کہ تحریک انصاف ملک کی مقبول ترین جماعت بن چکی ہے وہ الیکشن میں کامیابی کے جھنڈے گاڑے گی۔

خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں