220

24ہزار سے زائد افراد کا فیفا فین فیسٹیول ماسکو میں روسی ٹیم کا والہانہ اندازمیں استقبال

ماسکو : رپورٹ شاہد گھمن
ففا ورلڈ کپ 2018 کے کوارٹر فائنل میں روسی فٹبال ٹیم کروشیا سے تو ہار گئی لیکن اس نے بہترین کارکردگی کے باعث روسی عوام کے دل جیت لیے

گزشتہ روز24ہزار سے زائد افراد نے فیفا فین فیسٹیول ماسکو میں روسی ٹیم کا والہانہ اندازمیں استقبال کیا اور بہترین کھیل پیش کرنے پر پوری قوم کی طرف سے خراج تحسین پیش کر تے ہوئے شکریہ ادا کیا

روسی ٹیم کے کپتان اگور اکینفیو نے کہا کہ میں نے سپین کے خلاف دو پنالٹی شوٹ روک کر روس کی مدد کی لیکن کروشیا کے خلاف ایسا کرنے میں ناکام رہا۔ ہم اپنی قوم کیلئے کھیلے اور ہمارے کھلاڑیوں نے تاریخ رقم کر دی ہے۔

ٹیم کے مینجر اسٹینیسلاو چروچوف نے کہا کہ ہماری ٹیم کی بدقسمتی ہے کہ ہم سیمی فائنل میں نہیں پہنچ سکے اور ہم وعدہ کرتے ہیں کہ 2020میں قطر میں ہونے والے ورلڈ کپ میںبہترین کارکردگی کا مظاہر کریں گے۔
روسی سٹرائکرآرٹم نے کہ یہ ہمارے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے کہ ہم ملکی جذبہ کے ساتھ کھیلے اور ہم نے ثابت کیا کہ روس اب فٹبال کا ایک طاقتور ملک بن چکا ہے۔

کروشیا کے خلاف پہلا پنلٹی شوٹ مس کرنے والے فیدور سمولوو نے کہا کہ کل سے میں اپنے دل میں بہت پشیمان تھا لیکن پھر بھی روسی عوام نے مجھے بے پناہ محبت دی جس کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور مجھے خوشی ہے کہ میں روسی شہری ہو ں اور روسی قوم جیسا جذبہ پوری دنیا میں کہیں نہیں مل سکتا۔

روسی فٹبال ٹیم نے اسٹیج پر ایک بہت بڑا بینر اٹھایا ہوا تھا جس پر لکھا ہوا تھا کہ ”ہم آپ کیلئے کھیل رہے ہیں” جس کو دیکھ کر روسی فینز نے تالیان بجائیں اور شکریہ ادا کیا.

خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں