190

پی پی 53 سے پی ٹی آئی امیدوار ناصر چیمہ نااہل قرار

گوجرانوالہ(ورلڈ پوائنٹ نیوز) الیکشن کمیشن نے انتخابی مہم میں آرمی چیف اور چیف جسٹس کی تصاویر کے معاملے پر پی پی 53 سے پی ٹی آئی امیدوار ناصر چیمہ کو نااہل قرار دیدیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹی فیکیشن میں کہا گیا ہے کہ گوجرانوالہ سے پی ٹی آئی امیدوار ناصر چیمہ کو نااہل قرار دیدیا گیا ہے، وہ اب الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتے۔ ناصر چیمہ گوجرانوالہ کے حلقہ پی پی 53 سے تحریکِ انصاف کی ٹکٹ پر امیدوار تھے۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی امیدوار ناصر چیمہ نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلا ورزی کرتے ہوئے پوسٹرز پر آرمی چیف اور چف جسٹس آف پاکستان کی تصویریں لگائی تھیں، الیکشن کمیشن نے اس معاملے کا نوٹس لیا تھا۔

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں