224

اسٹار ریسلر جون سینا کا کنگ خان کے الفاظ پر انوکھا ردعمل

ممبئی(ورلڈ پوائنٹ نیوز) بین الاقومی شہرت یافتہ ریسلر جان سینا بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ کے الفاظ شیئر کرنے پر مجبور ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈبلیو ڈبلیو ای کے ہر دل عزیز اور متعدد بار ورلڈ چیمپین شپ اپنے نام کرنے والے جان سینا نے ٹویٹر پر کنگ خان کا ایک قول شیئر کیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی اور ایشیائی اسٹار میں دوستانہ تعلق ہے، جان سینا متعدد بار شاہ رخ خان کے ایسے الفاظ شیئر کرچکے ہیں، جن سے دانائی جھلکتی ہے، جب جب جان سینا نے ایسا کچھ کیا، کنگ خان نے ان کا شکریہ ادا کرنے میں دیر نہیں کی۔

آج جون سینا نے شاہ رخ کے الفاظ شیئر کیے، جن میں کنگ خان نے کہا تھا: ”یہ نہ تو اقتدار ہے، نہ ہی غربت، جو آپ کی زندگی کو زیادہ طلسماتی یا کم دردناک بناتے ہیں۔“

شاہ رخ نے جان سینا کا یہ ٹویٹ ری ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا: ”خیر کو پھیلانے کے لیے شکریہ میرے دوست۔ یہ اہم ہے، ان بے شمار بچوں کے لیے جو آپ کو اپنا ہیرو خیال کرتے ہیں۔“

ریسلنگ کنگ بھی پیچھے نہیں رہے۔ انھوں نے بھی شاہ رخ کا یہ ٹویٹ ری ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا: ”آپ کا کام اور الفاظ بے شمار افراد تک رسائی پاتے ہیں۔ انھوں نے مجھے مسکرانے، ہنسنے اور غور و فکر کرنے کی تحریک دی۔ آپ کے اس اقدام کے لیے شکریہ۔“

یاد رہے کہ شاہ رخ خان کا شمار دنیا کے مقبول ترین اداکاروں میں ہوتا ہے۔ بین الاقوامی دنیا میں ان کے مداحوں کی تعداد کروڑوں میں ہے۔ ان کا موازنہ ٹام کروز اور پریڈ پٹ سے کیا جاتا ہے۔

خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریںْ۔

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں