181

ورلڈکپ میں نیمار کی اداکاری کا دنیا بھر میں مذاق اڑایا جانے لگا

لندن(ورلڈ پوائنٹ نیوز) برازیلی اسٹار نیمار کی ورلڈ کپ کے دوران پنالٹی لینے کیلیے اداکاری کرنے پر دنیا بھر میں مذاق اڑایا جارہا ہے۔

نیمار ورلڈ کپ کے دوران پنالٹی لینے کیلیے اداکاری کرنے پر دنیا کے سامنے مذاق بن گئے۔ خاص طور پر نیمار چیلنج وائرل ہوچکا جس میں شائقین سے کہا گیا ہے کہ وہ عوامی مقامات پر نیمار کی طرح نیچے لوٹ پوٹ ہوکر دکھائیں، جس کے جواب میں شائقین دلچسپ ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کررہے ہیں۔

امریکی نیشنل آئس ہاکی لیگ کے میسکوٹ تک نے نیمار کے انداز میں انجری کا جھوٹا بہانہ بنانے کی نقل کی ہے۔

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں