129

فرانس بیلجیئم کو شکست دیکر فیفا ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گیا

سینٹ پیٹرز برگ(محمدآصف صدیقی) فیفا ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں فرانس نے بیلجیئم کو شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔

سینٹ پیٹرزبرگ میں فرانس اور بیلجیئم کے درمیان ورلڈکپ 2018 کا پہلا سیمی فائنل کھیلا گیا جس میں فرانس نے بیلجیئم کو 0-1 سے شکست دے کر میگا ایونٹ سے باہر کردیا اور فرانس نے فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔ فرانس کی جانب سے واحد گول اومٹیٹی نے میچ کے 51ویں منٹ میں کیا اور فرانس کی یہ برتری آخر تک برقرار رہی۔

فیفا ورلڈکپ کا دوسرا سیمی فائنل آج انگلینڈ اور کروشیا کے درمیان ہو گا اور جیتنے والی ٹیم اتوار کو فرانس کے ساتھ فائنل میں مدمقابل ہوگی جب کہ ہارنے والی ٹیم ہفتے کے روز بیلجیئم سے تیسری پوزیشن کے لیے مقابلہ کرے گی۔

خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں