138

الیکشن پر فول پروف سکیورٹی فراہم کرنا ترجیح ہے :آر پی او

جوان ایمانداری اور محنت سے کام کریں،ذوالفقار حمید کا دربار سے خطاب

گوجرانوالہ ،حافظ آباد (ورلڈ پوائنٹ نیوز) آر پی او ذوالفقار حمید نے حافظ آباد کا دورہ کیا عارف شہید پولیس لائینز میں پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی ۔ جس کے بعد انہوں نے یاد گار شہداء پر حاضری دی ، پھولوں کی چادر چڑھائی۔ اس موقع پر ڈی پی او حافظ آباد سیف اﷲ خاں، ایس پی انویسٹی گیشن صدف فاطمہ ، ڈی ایس پی صاحبان اور دیگر اعلی افسران بھی انکے ہمراہ تھے ۔

آر پی او نے ایرو کیریاکا پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا اور پولیس لائنز کے ڈرائیونگ سکول، کوت اور دیگر برانچز کا بھی معائنہ کیا۔ ذوالفقار حمید نے میس ہال میں پولیس دربارسے خطاب کیا، جوانوں کے مسائل سنے ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایمانداری اور محنت سے کام کریں۔ غیر جانبدار رہتے ہوئے پرامن الیکشن کے انعقار کیلئے فول پروف سیکورٹی فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے ۔

آر پی او نے ڈی پی او سیف اﷲ خاں کے ہمراہ ونیکے روڈ اور سرکاری پڑاؤ کے علاقے میں حساس پولنگ سٹیشنز کا دورہ کیا اور سیکورٹی پلان کا جائزہ لیا۔

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں