585

ماسکو: بلور فیملی اور دیگر متاثرین کے لیے دل خون کے آنسو رو رہا ہے،نورحبیب شاہ

ماسکو(ورلڈ پوائنٹ نیوز) پاکستان تحریک انصاف روس کے صدر نور حبیب شاہ نے کہا ہے کہ بلور فیملی اور دیگر متاثرین کے لیے دل خون کے آنسو رو رہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ورلڈ پوائنٹ نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ ہارون بلور بہادر والد کے بہادر بیٹے تھے، شہید والد کا بیٹا شہید ہوا۔

انہوں نے کہا کہ بلور فیملی کے لیے یہ بڑا سانحہ ہے، دل خون کے آنسو رو رہا ہے، اللہ تعالیٰ بلور فیملی اور متاثرین کو ہمت عطا کرے۔

افسوس ناک سانحے پر نورحبیب شاہ نے بم دھماکے کی شدید مذمت کی اور شہیدوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ۔

خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں