196

بہت بڑی خبر “ڈان لیکس میں جو کچھ کہا تھا ، میں نے کہا تھا” نواز شریف نے بہت بڑا اعتراف کر ڈالا

لندن (ورلڈ پواینٹ نیوز) سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کا کہنا ہے کہ لاڈلے کےلئے انصاف کا ترازو اور میرے لئے انصاف کا ترازو اور۔ یہ کب تک چلتا رہے گا ۔ مجھے راستے سے ہٹانے کی کی کوششیں کیوں کی جارہی ہیں۔ لندن میںورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے نوازشریف کا کہنا تھا کہ ڈان لیکس میں جو کچھ کہا گیا وہ میں نے ہی کہا تھا

لیکن میری بات ماننے کی بجائے تنازعہ کھڑا کر دیا گیا ۔ انھوں نےکہا کہ اب جیل بھیجا جائے یا پھانسی چڑھایا جائے ۔ میرے قدم نہیں رکیں گے ۔ نوازشریف نے مزید کہا کہ موجود ہ صورتحال میں خاموشی ملک سے غداری ہو گی ۔ اپنے سامنے جیل کی کال کوٹھڑی دیکھ کر بھی وطن واپس جارہا ہوں ۔ انھوں نے مزید کہا کہ عدالت نے خود اعتراف کیا کہ میرے خلاف کرپشن ثابت نہیں ہوسکی ۔

(خبرکا حوالہ)

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں