219

سعودی عرب میں سجدہ کی حالت میں شوھر کی وفات کا یقین ہوتے ہی اہلیہ بھی انتقال کر گئیں

سعودی عرب (چوھدری سرفرازاحمد )خمیس مشیط میں سعودی میاں بیوی کی لازوال محبت کا اختتام بھی رشک آمیز ۔۔۔ سجدہ کی حالت میں شوھر کی وفات کا یقین ہوتے ہی اہلیہ بھی انتقال کر گئی ۔۔

میاں بیوی کے درمیان حسن رفاقت اور اللہ کے ساتھ حسن سلوک کی روشن مثال.خمیس مشیط میں اللہ تعالی کے ساتھ حسن سلوک تعلق اور میاں بیوی کے درمیان حسن رفاقت کا خاتمہ عجیب و غریب واقعہ پیش آیا تفصیلات کے مطابق سعودی شہری سعید بن عثمان الغامدی کا انتقال اس حالت میں ہوا کہ نماز میں سر بسجود تھے متوفی کے پوتے کا کہنا ہے کہ دادی اماں دادا جان کی وفات کے چند لمحوں بعد ہی انہیں اٹھانے کے لئے گئیں ۔دیکھا کہ انکے شوہر سجدہ کی حالت میں ہیں اٹھاتے کی کوشش کی اور یہ دیکھ کر کہ انکے شوہر اپنی جان جان آفریں کے سپرد کر چکے ہیں ۔یہ دیکھتے ہی بیوی کی روح بھی پرواز کرگئی.

یہ محبت اور وفاداری کا ایسا نمونہ ہے جسکی مثال شاذوناذر ہی ملتی ہے ان میاں بیوی کا تعلق خمیس مشیط کے گاوں السیار سے ھے دونوں کی نماز جنازہ کنگ سلمان جامع مسجد میں ادا کی گئی ۔اور دونوں کو ایک ساتھ ہی قبرستان لے جایا گیا ۔

خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں