180

بالی ووڈ اداکارامیتابھ بچن اور معروف بزنس مین مکیش انبانی فیملی سمیت روس میں فیفاورلڈ کپ کا فائنل دیکھنے پہنچ گئے

ماسکو (ورلڈ پوائنٹ نیوز) فیفا ورلڈ کپ اپنے اختتامی مراحل میں ہے اور اتوار کو اس کا فائنل کھیلا جائے گا لیکن پوری دنیا میں اس کا جنون سر چڑھ کر بول رہا ہے با لی ووڈ کے معروف اداکارامیتابھ بچن ،ابھیشک بچن، انڈیا کے معروف بزنس مین مکیش انبانی اپی اپنی فیملیوں سمیت روس میں فیفاورلڈ کپ کا فائنل دیکھنے پہنچ گئے ہیں.

گزشتہ روزدونوں فیملیوں نے سینٹ پیٹرزبرگ میں ہونے والے سیمی فائنل میچ کروشیا بمقابلہ انگلینڈ اکٹھے دیکھا جبکہ میچ کے دوران امیتابھ بچن اور مکیش انبانی کیاکی ساتھ سٹیڈیم میں داخل ہونے کی وڈیو بھی منظر عام پر آگئی ہے.

لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن،ابھیشک بچن، مکیش انبانی،نویا نویلی نندا اور دیگر فیملی ارکان اتوار کے روز ماسکو میں ہونے والا فیفا ورلڈ کپ کا فائنل میچ بھی دیکھیں گے.

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں