145

عمران خان پاکستان کی نیا پار لگادیں گے: نوجوت سنگھ سدھو

لاہور(ورلڈ پوائنٹ نیوز) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق اوپنر نوجوت سنگھ سدھو نے کہا ہے کہ عمران خان ایک بہترین لیڈر ہیں، وہ پاکستان کی نیا پار لگا دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے بھارتی کرکٹر بھی فین نکلے، عمران خان کے ہاتھوں پاکستان کی تقدیر بدلنے کی نوید سنا دی۔

نوجوت سنگھ سدھو کا کہنا تھا کہ عمران خان میں قائدانہ صلاحتیں ہیں جو ایک لیڈر کے پاس ہوتا ہے، انہوں نے ہمیشہ جوڑنےکی بات کی، کبھی توڑنے کی نہیں، امید ہے وہ ملک کو مسائل سے نکالیں گے۔

دوسری جانب سابق انڈین کپتان بشن سنگھ بیدی نے گذشتہ روز ٹویٹ میں کہا تھا کہ ‘عمران کی کامیابی پاکستان کے لیے بہترین خبر ہے، کوئی کرکٹر عمران جیسا محنتی نہیں ہے۔

علاوہ ازیں سابق بھارتی کپتان کپیل دیو نے بھی عمران خان کو کامیابی پر مبارک باد دی تھی، خیال رہے کہ کرکٹرز سمیت مختلف شعبوں کی جانب سے بھی عمران خان کو مبارک باد پیش کی گئی۔

خیال رہے کہ شاہد آفریدی نے عمران خان اور پی ٹی آئی کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا تھا کہ ‘بلاخر 22 سال کی محنت رنگ لے آئی‘۔ جبکہ وقار یونس نے عمران خان کے حالیہ خطاب کو ‘عظیم رہنما کی خاص تقریرقرار دیا۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر رمیض راجہ نے کہا تھا کہ عمران خان خاص ہیں اور ہمیں انکے وزیراعظم بننے پر فخر ہے۔

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں