251

نئے پاکستان کی خوشی ، روس میں جشن آزادی بھرپور طریقے سے منایا جائیگا :خلیل الرحمن

ماسکو (ورلڈ پوائنٹ نیوز )پاکستان کمیونٹی روس کے صدر خلیل الرحمٰن نے کہاہے کہ نئے پاکستان کی خوشی میں روس میں 14اگست بھرپور شایان شان طریقے سے منایا جائے گا اس سلسلہ میں پاکستان تحریک انصاف روس کے صدر نورحبیب شاہ سے باہمی مشاورت کے بعد پروگرام کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ملکی تاریخ میں پہلی بار وفاق میں حکومت بنانے جا ارہی ہے جبکہ خیبر پختونخوا اور ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں بھی وہ حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے ۔بیرون ملک مقیم پاکستانیو ں میں خوشی کی لہر محسوس کی جارہی ہے ۔

خلیل الرحمان نے پاکستان تحریک انصاف روس کے صدر عہدیداران و کارکنان کے ساتھ ساتھ پاکستان میں پی ٹی آئی کی کامیابی پر تمام کارکنان ،ورکرز اور مرکزی رہنماؤں کو دلی مبارک باد پیش کی ہے ۔ اور امید ظاہر کی ہے کہ عمران خان نے قوم میں جو امید کی کرن جگائی ہے وہ عوام کی بدلتی حالت میں نظر آئے گی۔

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں