268

اٹلی میں دو ٹرکوں میں خوفناک تصادم، 2 افراد ہلاک، 70 زخمی

روم(ورلڈ پوائنٹ نیوز)اٹلی میں بولوگنا ایئرپورٹ کے قریب دیوہیکل گاڑیوں کے ٹکرانے سے زوردار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 70 سے زائد زخمی ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہائی وے کے پل میں کئی فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا، آگ کے شعلے اور دھوئیں کے بادل دور دور تک دکھائی دئیے، سانحے کے بعد موٹر وے اور قریبی علاقوں کو بند کردیا گیا۔

حکام کے مطابق خوفناک تصادم کے نتیجے میں 2 شخص ہلاک اور 70 سے زائد زخمی ہوئے ہیں جبکہ تیرہ کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

سوشل میڈیا پر دھماکے اور بلند شعلوں کی تصاویر اور ویڈیو وائرل ہوگئیں، جس میں دھماکے کی شدت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

اٹلی پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں 60 سے 70 لوگ زخمی ہوئے جس میں لوگوں کی اکثریت جھلس گئی ہے، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں