167

عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری کا نام ای سی ایل میں شامل

راولپنڈی(ورلڈ پوائنٹ نیوز) نامزد وزیراعظم عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری کا نام ای سی ایل میں شامل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے نامزد وزیراعظم عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری کا نام ای سی ایل میں شامل کردیا گیا ہے۔ زلفی بخاری کا نام نیب کی درخواست پرای سی ایل پرڈالا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ زلفی بخاری کا نام نگراں وزیرداخلہ اعظم خان کی سربراہی میں کابینہ کمیٹی کی منظوری کے بعد شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ نیب راولپنڈی زلفی بخاری کی آف شور کمپنیوں کے حوالے سے تحقیقات کررہی ہے۔ ان کا نام پہلے بلیک لسٹ میں شامل تھا تاہم اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر ان کا نام بلیک لسٹ سے خارج کیا گیا تھا۔

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں