212

پی سی بی ایوارڈز ، حسن علی بہترین ون ڈے پلیئر قرار

کراچی(ورلڈ پوائنٹ نیوز) ایمرجنگ کرکٹرآف دی ایئرکا ایوارڈ فہیم اشرف کے نام رہا جبکہ ٹی ٹوئنٹی کے بہترین پلئیر بابر اعظم قرار پائے۔ ویمن کرکٹ میں بسمہ معروف سال کی بہترین ون ڈے پلیئر قرار پائیں۔ اس موقع پر کپتان سرفراز احمد کو امتیاز احمد “سپرٹ آف کرکٹ’ ٹرافی سے بھی نوازا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایوارڈز تقریب کراچی میں جاری ہے جہاں پر کھلاڑیوں میں سالانہ ایوارڈ ز تقسیم کیے جا رہے ہیں۔ ایمرجنگ کرکٹرآف دی ایئرکا ایوارڈ فہیم اشرف نے حاصل کیا جبکہ ٹی ٹوئنٹی طرز کی کرکٹ کے بہترین کھلاڑی مڈل آرڈر بلے باز حسن علی قرار پائے۔ ڈومیسٹک کرکٹ میں شان مسعود نمبر ون بلے باز قرار پائے جبکہ کامران اکمل کو ڈومیسٹک کے نمبر ون وکٹ کیپر کے اعزاز سےنوازا گیا۔ باؤلنگ میں اعزاز چیمہ نمبر ون رہے۔ فخر زمان آؤٹ سٹینڈنگ پرفارمنس کا ایوارڈ لے اڑے۔

ویمن ایمرجنگ کرکٹرآف دی ایئر ڈائنا بیگ قرارپائیں جبکہ ثناء میر بہترین ون ڈے پلیئر قرار پائیں۔

اس موقع پر چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پی ایس ایل کے8 میچزکروانا ہدف ہے، پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کے لیے تمام اداروں نے کردار ادا کیا۔ پہلی دفعہ کوچز،امپائر کی تنخواہوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں