266

امریکہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں لگانے کے اعلان کے بعد روسی وزارت خارجہ کی جانب سے شدید احتجاج

ماسکو، رپورٹ : شاہد گھمن

روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زخروفا نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے امریکہ کی جانب سے حالیہ پابندیاں غیر قانونی ہیں انہوں نے کہا ہے کہ واشنگٹن جان بوجھ کر دوطرفہ تعلقات کے خاتمے کی کوشش کر رہا ہے روس کسی صورت ان پابندیوں کو قبول نہیں کرے گا۔

روس پر پابندیوں کے اجراء سے روس جوابی طورپر سخت قدم اٹھانے پر مجبور ہوجائے گا جس سے امریکہ اور روس کے تعلقات جو ایک لمبے عرصے کے بعد بہتری کاجانب گامزن تھے ان میں خلیج بڑھے گی۔

انہوں نے کہا کہ روس امریکہ سے تعلقات خراب کرنے کا خواہاں نہیں ہے لیکن امریکہ کی جانب سے روس کے خلاف غیر قانونی اقدامات سے دونوں ممالک میں تنائو پید ا ہوگا جو ہیلسنکی میں پیوٹن ٹرمپ ملاقات کے پیدا ہونے والے مثبت نتائج پر اثرانداز ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ روس سے پابندیاں اٹھانے کیلئے ایسے مطالبات کررہا ہے جو ہمارے لئے قابل قبول نہیں ۔ ماریا زخروفا کا کہنا تھا کہ امریکہ نے روس پر دبائو بڑھانے کیلئے مزید پابندیاں لگانے کی دھمکی دی ہے۔

ماریا زخروفا نے کہا کہ برطانیہ میں روسی ایجنٹ اور اس کی بیٹی کو قتل کرنے میں روس کو ملوث کیے جانے پر روس کی جانب سے مسلسل انکار کیا جارہا ہے یہ صرف الزام تراشی ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ۔جبکہ روس اب جوابی کاروائی کا حق رکھتا ہے۔

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں