158

گجرات چیمبر :واحد فین کے مالکان کی فرینڈز گروپ میں شمولیت

فرینڈز گروپ نے چیمبر سیاست میں تبدیلی کا آغاز کر دیا ہے ،رضوان دلدار چوہدری

گجرات(ورلڈ پوائنٹ نیوز) الشیخ فین اور واحد فین کے مالکان کی فرینڈز گروپ میں شمولیت اختیار کر لی ۔ اس سلسلہ میں فرینڈز گروپ کے صدر رضوان دلدار چوہدری کی قیادت میں وفد نے الشیخ فین اور واحد فین کا دورہ کیا۔ الشیخ فین میں انہوں نے شیخ جاوید اختر، شیخ مسعود اختر، شیخ خرم مسعود، شیخ شاہد مسعود،شیخ زوہیب اختر، شیخ نغمان مسعود اور واحد فین کے میاں عدنان احسان سے ملاقات کی جہاں پر انہوں نے فرینڈز گروپ میں شمولیت کا اعلان کیا۔ وفد میں جنرل سیکرٹری ثناء اﷲ بٹ، عدنان نسیم سیٹھ، عامر لطیف طور، شفیق الرحمان بٹ، چوہدری فراز، حبیب الرحمان کھوکھر، امجد مجید بٹ، ناصر جاوید بٹ، چوہدری صغیر احمد ہمراہ تھے ۔ صدر فرینڈز گروپ رضوان دلدار چوہدری نے الشیخ فین اور واحد فین والوں کی طرف سے فرینڈز گروپ میں شمولیت کے اعلان کو نیک شگون قرار د یتے ہوئے کہاکہ فرینڈز گروپ نے چیمبر سیاست میں تبدیلی کا آغاز کر دیا ہے ۔ فرینڈز گروپ کے دروازے سب کیلئے کھلے ہیں۔

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں