175

اندرون شہر فلائی اوور پانچ سال بعد ٹوٹ پھوٹ کا شکار

نکا س کی پائپ لائنیں بوسیدہ ، بارشی پانی جی ٹی روڈ سے گزرنے والے شہریوں پر گرنے لگا

گوجرانوالہ(ورلڈ پوائنٹ نیوز)اندرون شہر فلائی اوور پانچ سال بعد ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے لگا جبکہ پانی کے نکاس کی پائپ لائنیں بوسیدہ ہوگئیں جہاں سے بارشی پانی بہہ کر جی ٹی روڈ سے گزرنے والے راہ گیروں پر گرنے لگا شہری اور مسافر پریشانی کا شکار ہونے لگے ۔اندرون شہر فلائی اوور 2013میں 3ارب80کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا تھا جس کی کل لمبائی 2.2کلومیٹر یا 2200میٹر ہے ۔

اس کی دیکھ بھال محکمہ ہائی وے اور میونسپل کارپوریشن کے ذمے ہے لیکن دونوں ادارے اپنے فرائض سے غافل ہوچکے ہیں جس کی وجہ سے بارش ہونے پر فلائی اوور کے کچھ حصوں پر پانی کھڑا ہوجاتا ہے جوکہ خطرناک بات ہے ۔ اس کے علاوہ اس کے کچھ پلرز ٹوٹ چکے ہیں اور پائپ لائنیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے کے ساتھ بوسیدہ ہوچکی ہیں جس وجہ سے وہاں سے بارشی پانی بہتا ہے جوکہ پل سے نیچے سے گزرنے والے شہریوں پر گرتا ہے ۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ فلائی اوور کی فی الفور مرمت کروائی جائے اور نکاسی آب کا مناسب بندوبست کیا جائے ۔

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں