120

شاہد آفریدی اور مصباح الحق سمیت ٹاپ کرکٹرز افغان پریمیئر لیگ میں حصہ لیں گے

دبئی(ورلڈ پوائنٹ نیوز) شاہد آفریدی اور مصباح الحق سمیت دیگر ٹاپ کرکٹرز اولین افغان پریمیئر لیگ میں حصہ لیں گے۔

افغان پریمیئر لیگ کے آرگنائزرز نے کہاکہ کئی سابق اور موجودہ عالمی ٹی 20 اسٹارز نے اس لیگ میں شرکت کی تصدیق کر دی ہے۔ ان میں شاہد آفریدی،مصباح الحق، برینڈن میک کولم، کرس گیل اور کمار سنگاکارا بھی شامل ہیں، ایونٹ میں یو اے ای کے زیادہ ترکھلاڑیوں کی شرکت متوقع ہے۔

واضح رہے کہ ایونٹ 5 سے 23 اکتوبر تک شارجہ میں منعقد ہوگا، شریک پانچ ٹیموں کو افغان صوبوں کی مناسبت سے نام دیے گئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں