41

موہری شریف تیھوا کلب نے کانٹے دار مقابلہ کے بعد فائنل اپنے نام کرلیا

کروپی شوٹنگ والی بال فائنل مہمان خصوصی چوہدری شاہد نواز وڑائچ تھے

یونان(میاں وقار احمد لادیاں )کروپی شوٹنگ والی بال ٹورنامنٹ میں چھ ٹیموں نے حصہ لیا کوارٹر میچوں کے بعد فائنل میچ کروپی کلب اور موہری شریف تیھوا کلب کے درمیان کھیلا گیا زبردست مقابلہ کے بعد موہری شریف تیھوا کلب نے کپ اپنے نام کر لیا ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی صدر پاکستان کمیونیٹی گریس چوہدری شاہد نواز وڑائچ تھے جنہوں نے دوستوں کے ہمراہ شرکت کی ونر اپ کا انعام موہری شریف تیھوا کلب کے کپتان بابر باگڑی اور مین آف دی میچ کا انعام قیصر محمود تیھوا کلب صدر کیمونٹی کے ہاتھوں وصول کیا رنر اپ کا انعام محمد وسیم کے ہاتھوں شکیل اشفاق نے وصول کیا بہترین دفاعی کھلاڑی کا انعام نوید احمد کروپی کلب کو ناہب صدر چوہدری یسین گلیکہ نیرا کے ہاتھوں دیا گیا صدر فیصل بڑیلہ شریف کے ہاتھوں بہترین سماشر کا انعام صدام حسین نے وصول کیا انتظامیہ کا انعام چوہدری شکیل گجر کو چوہدری فاروق وڑائچ کے ہاتھوں دیا گیا چوہدری فاروق نے بہترین ٹورنامنٹ کے انعقاد پر سو یورو انعام دیا اس موقعہ پر صدر کمیونیٹی نے کہا پاکستان کمیونیٹی گریس آپ کے شانہ بشانہ کھڑی ے آپ لوگ تعریف کے قابل ہیں جنہوں نے بہترین ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا آپ لوگوں کے حقوق کےلئے حکومت کے ساتھ بات چیت جاری ے آپ ہماری قوت ہیں آپ کے حقوق کی آواز اٹھانا ہم پر فرض ے جب بھی آپکو ٹورنامنٹ کے انعقاد کے گراونڈ کی ضرورت ہو آپ لوگ پاکستان کمیونیٹی گریس سے رابطہ کر سکتے ہیں صدر کمیونیٹی نے ونر اپ ٹیم کو دو سو یورو نقد انعام دیا انہوں نے ٹورنامنٹ انتظامیہ چوہدری ثناءاللہ ٹوپہ محمد وسیم میاں یونس چاچا عطا چوہدری فاروق وڑائچ اشفاق کوستا دیگر دوستوں کا عزت افزائی پر شکریہ ادا کیا

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں