273

اوورسیز پاکستان بلوچ یونٹی کے بانی و چیئرمین ڈاکٹر جمعہ خان ماری کی سینئر وائس پریزیڈنٹ برسلز پارلیمنٹ فواد آحادیر سے ان کے چیمبر میں ملاقات

چند پاکستان مخالف قوتیں پاکستان کو کمزور کرنے کے در پر ہیں میں انھیں کہہ دینا جاہتا ہوں بلوچ قوم یہ جان چکے ہیں کہ بلوچستان کا مستقبل صرف پاکستان سے وابسطہ ہے،جمعہ خان مری

برسلز(ورلڈ پوائنٹ نیوز) اوورسیز پاکستان بلوچ یونٹی کے بانی و چیئرمین ڈاکٹر جمعہ خان مری بلوچ کمیونٹی کو متحد کرنے اور ان سے رابطے بڑھانے کیلئے ان دنوں یورپ کے دورہ پر ہیں ڈاکٹر جمعہ خان مری برسلز میں سینئر وائس پریزیڈنٹ برسلز پارلیمنٹ فواد آحادیر سے ان کے چیمبر میں ملاقات ہوئی. ڈاکٹر جمعہ خان مری نے فواد آحادیر کوبتایا کہ بلوچستان کے متعلق چند ممالک کی جانب سے منفی پروپیگنڈہ کی مہم چلائی جا رہی ہے یہ بلوچ قوم کی آواز نہیں ہے۔

یہ چند بکے ہوئے عناصر ہیں جو بلوچ قوم سے مخلص نہی ہیں اور صرف یورپ میں شاہانہ زندگی گزارنے کے لیے بلوچستان کے متعلق منفی پروپیگنڈہ کر رہے ہیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ چند پاکستان مخالف قوتیں پاکستان کو کمزور کرنے کے در پر ہیں میں انھیں کہہ دینا جاہتا ہوں بلوچ قوم یہ جان چکے ہیں کہ بلوچستان کا مستقبل صرف پاکستان سے وابسطہ ہے۔ دیار غیر میں بسنے والی بلوچ قوم کو اتحاد کی اشد ضرورت ہے اور غیار کی چالوں کو سمجھتے ہوئے بلوچستان کے روشن مستقبل کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

ڈاکٹر جمعہ خان نے سینئر وائس پریزیڈنٹ برسلز پارلیمنٹ فواد آحادیر کو پاکستان دورہ کرنے کی دعوت دی جسے انھوں نے قبول کرتے ہوئے نومبر کے آخر پر آل پارٹی پارلیمانی گروپ کے ہمراہ دورہ کرنے کا کہا۔

اس موقع پر چیئرمین ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن یورپ چوہدری پرویز اقبال لوہسر بھی موجود تھے۔

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں