215

روس میں تاریخ کی سب سے بڑی فوجی مشقیں ”ووستوک 2018” کا آغاز ہوگیا ہے چین اور منگولیا کے ساحلوں پر ہونے والی یہ فوجی مشقیں 17 ستمبر تک جاری رہے گی

ماسکو، رپورٹ شاہد گھمن

روس میں گزشتہ 40 سالوں میں سب سے بڑی جنگی مشقیں، “ووستک 2018″ کا آغاز ہو گیا ہے. یہ فوجی مشقیں 17 ستمبرتک جاری رہیں گی روسی تاریخ میں بڑے پیمانے پر ہونے والی یہ فوجی مشقیں ” ووستوک 2018” دو مراحل پر مشتمل ہوں گی .یہ مشقیں جاپان، اوخسوک اور بیرنگ سمندر میں ہوں گی.

ان فوجی مشقوں میں روس کی مرکزی افواج کے علاوہ اضلاعی افواج کے چھوٹے بڑے تمام فوجی دستے بری ،بحری اور فضائیہ حصہ لیں گے

پہلے مرحلے میں چین اور منگولیا کے ساحلوں پر 297،000 فوجی، 1000 سے زائد ہوائی جہاز، ہیلی کاپٹرز، ڈرونز، 80 جنگی جہاز اور سپورٹ بحری جہاز، 36،000 ٹینک، بکتر بند اہلکار کیریئرز اور دیگر جنگجو حصہ لیں گے

روسی فیڈریشن کے دفاع وزیر آرمی جنرل سرگئی شائیگو کہا کہنا ہے کہ فوجی مشقیں ووستوک 2018 فوجی مشقیں 1981 میں سوویت فوجی مشقوں زاپیڈ کے بعد سے سب سے بڑی فوجی مشقیں ہوں گی۔ یہ سب کچھ بلاشبہ جنگ کے قریب ترین کاماحول ہوگا.

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں