194

پاکستان کمیونٹی روس کے صدر خلیل الرحمن نے ڈیم فنڈ کیلئے 5ہزارڈالر قونصلر بلال وحید کے سپردکر دیئے

ماسکو(ورلڈ پوائنٹ نیوز) پاکستان کمیونٹی روس کے صدر خلیل الرحمن نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کی ڈیم فنڈ میں فنڈ جمع کروانے کی اپیل پر اپنی طرف سے پانچ ہزار ڈالر جمع کروانے کا اعلان کیا جس کے بعد اگلے روز ایک تقریب میں خلیل الرحمن نے سفارت خانہ پاکستان کے قونصلر محمد بلال وحید کو ڈیم فنڈ میں جمع کروانے کیلئے 5 ہزار ڈالرنقد ان کے حوالے کر دیئے ہیں.

اس موقع پر خلیل الرحمان نے اپنے پاکستانی بھائیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ دل کھول کر ڈیم فنڈ میں عطیہ جمع کروایئں کیونکہ یہ ہما رے اور ہماری آنے والی نسلوں کیلئے ایک عظیم کام ہونے جا رہاہے. انہوں نے کہا کہ ڈیم فنڈ کیلئے مزید تعاون بھی کرتے رہے ہیں.

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں