154

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 2 کشمیری شہید

سری نگر(ورلڈ پوائنٹ نیوز) بھارتی فوج نے سوپور میں محاصرے کے دوران فائرنگ کرکے مزید 2 کشمیریوں کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے سوپور میں بھارتی فوج نے علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن میں مزید 2 کشمیریوں کو شہید کردیا۔ علاقے میں سرچ آپریشن کے نام پر گھر گھر تلاشی لی جا رہی ہے جب کہ علاقے میں انٹر نیٹ سروس بھی معطل کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب گزشتہ روز ہندواڑہ میں 2 نوجوانوں کی شہادت پر مختلف علاقوں میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جارہی ہے۔ سڑکوں پر ٹریفک نہ ہونے کے برابر ہے جب کہ نہتے کشمیریوں کو احتجاج سے روکنے کے لیے بھارتی فوج کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں