164

ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی؛ قومی ٹیم کا کیمپ 22 ستمبر سے لاہور میں شروع ہوگا

لاہور(ورلڈ پوائنٹ نیوز) ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی کے لیے قومی ٹیم کا کیمپ یوم عاشور کے بعد 22 ستمبر سے لاہور میں لگایا جائے گا۔

ایشیائی ممالک کے درمیان ہاکی کی اس جنگ کے لیے ایشین ہاکی فیڈریشن نے لوگو بھی جاری کردیاہے، ٹورنامنٹ کا آغاز مسقط عمان میں 18 اکتوبر سے ہورہا ہے، سلطان قابوس اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس ایونٹ کا فائنل 28 اکتوبر کو رکھاگیا ہے۔ ٹورنامنٹ میں پاکستان، دفاعی چیمپیئن بھارت، میزبان عمان، ملائشیا، جنوبی کوریا اور جاپان کی ٹیمیں ایکشن میں ہوں گی۔

گرین شرٹس اپنی مہم کا آغاز 19 اکتوبر کو کوریا کے خلاف میچ سے کریں گے، روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا 20 اکتوبر کو ہوگا، 22 اکتوبر کو قومی ٹیم عمان اور 24 اکتوبر کو جاپان کے خلاف میدان میں اترے گی جب کہ اگلے ہی روز قومی ٹیم اپنا آخری میچ ملائیشیا کے خلاف کھیلے گی۔

قومی ٹیم کے مینجر حسن سردار نے ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تربیتی کیمپ میں پنالٹی کارنر پر زیادہ فوکس کیاجائے گا، ایشیئن گیمز میں ہمارے کھلاڑی اس شعبے میں توقعات کے مطابق زیادہ اچھا رزلٹ نہیں دے سکے، اب ہم کوشش کریں گے کہ کیمپ میں اپنی خامیوں کو دور کریں اور مسقط میں ٹرافی اپنے نام کریں۔

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں