203

مومنہ مستحسن یوٹیوب پر 100 ملین ویوز حاصل کرنےوالی پہلی پاکستانی گلوکارہ

نامور پاکستانی گلوکارہ مومنہ مستحسن ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ یو ٹیوب پر 100 ملین ویوز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی گلوکارہ بن گئیں۔

پاکستان کی خوش شکل گلوکارہ مومنہ مستحسن نے حال ہی میں بی بی سی ایشین نیٹ ورک کو انٹرویو دیتے ہوئےبتایاکہ ان کی گائیکی کو لے کرانٹرنیٹ پر ماضی میں کئی بارانہیں تنقید کا نشانہ بنایاگیا جس کے باعث وہ ڈپریشن میں چلی گئی تھیں۔

مومنہ نے کہا لوگوں کی تنقید کے بعد مجھے ایسا لگنے لگا تھاجیسے نہ ہی مجھے گانا گانا آتا ہے اور نہ ہی گٹار بجانا۔ میں نے گانا گانا، لکھنا اورگٹار بجانا چھوڑدیا تھا اور میں خود سے یہ پوچھتی رہتی تھی کہ کیا میں واقعی میں ایک اچھی گلوکارہ ہوں یا نہیں۔

تاہم بعد ازاں مجھے احساس ہوا کہ دوسروں کی باتوں سے زیادہ خود پر یقین کرنا اہم ہے، لوگ کہتے کہ میرے چہرے کے اتار چڑھاؤ گانا گاتے وقت ٹھیک نہیں ہوتے، لیکن اس بات کی کسے پرواہ ہے کہ لوگ کیا کہتے ہیں یہ میرے چہرے کے اتار چڑھاؤ ہی ہیں جو میری گائیکی کو منفرد بناتے ہیں۔

واضح رہے کہ ماضی میں اپنی گائیکی کو لے کر لوگوں کی تنقید کا نشانہ بننے والی مومنہ مستحسن آج یوٹیوب پر 100ملین (تقریباً 10 کروڑ) ویوز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی گلوکارہ بن گئی ہیں۔

Momina Mustehsan on cyber-bullying

Momina Mustehsan is the first Pakistani female singer to cross 100 million views on YouTube. She tells Haroon Rashid how she was impacted by cyber-bullying and how she doesn't consider herself a celebrity. Full interview here: https://youtu.be/Ij6S9reom5o

Gepostet von BBC Asian Network am Freitag, 14. September 2018

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں