19

لندن میں دھماکا

دھماکے سے مسافروں میں خوف و ہراس پھیلا گیا اور بھگڈر مچ گئی۔ فوٹو: انٹرنیٹ
لندن: برطانوی دارالحکومت میں زیرزمین ٹرین میں دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق لندن میں ٹاور ہل ریلوے اسٹیشن کی ٹرین میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں خواتین و بچوں سمیت کم از کم 5 افراد زخمی ہوگئے۔ دھماکے سے مسافروں میں خوف و ہراس پھیلا گیا اور بھگڈر مچ گئی جب کہ لوگ ٹرین سے اتر کر محفوظ مقام کی طرف فرار ہوگئے۔برطانوی پولیس نے بتایا کہ ٹرین میں رکھے ایک سیاہ بیگ میں دھماکا ہوا جس کے بعد بیگ نے آگ پکڑ لی اور ڈبے میں دھواں بھر گیا۔ واقعے کے بعد ٹرین اسٹیشن کو بند کردیا گیا اور سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردیں۔ دھماکے کے نتیجے میں ٹرین کی آمد و رفت بھی متاثر ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ 16 ستمبر کو بھی لندن کی ٹرین میں دیسی ساختہ بم دھماکے کے نتیجے میں 29 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں